ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایم اے اسلامک سٹڈیز کمپوزٹ سیکنڈ اینول امتحان 2021اور فرسٹ اینول امتحان 2022 کے نتیجےکا اعلان کردیاہے امتحان میں کل 331 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 167 پاس اور 164 فیل ہوگئے ۔اسی طرح ایم اے اسلامک سٹڈیز پارٹ سیکنڈ ، سیکنڈ اینول امتحان 2021 ءمیں کل 750 امیدواران نے شرکت کی۔ جن میں سے 642 پاس اور 108 فیل ہوگئے ۔