• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق دور میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں‘رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ نے ایک بیان میں تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ایم پی اے کے پانچ سال کے ترقیاتی فنڈز اور ان کے دور میں پوسٹنگ ٹرانسفر کی تحقیقات کرائی جائیں ،لہٰذا نیب، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن و دیگر اداروں کا فرض ہے کہ وہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں کیونکہ آج ملک پی ڈی ایم کی لوٹ مار کی وجہ سے اس صورتحال سے دوچار ہے۔