• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے دو مقدمات میں پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور میں ضلعی کچہری کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن کے دو مقدمات میں اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی ہے، آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے بوگس بھرتیوں اور محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمات میں ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے پرویز الٰہی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مخالفت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور پھر اُسے جاری کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید