کراچی(ایجنسیاں)کراچی اور لاہور کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری ‘ پائلٹس کو مشکلات کا سامنا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری رپورٹ ہوئی، کراچی اور لاہور کے اطراف 100 ناٹیکل میل دائرے میں جی پی ایس سگنلز میں دشواری رپورٹ ہوئی۔سی اے اے نوٹم میں پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی پی ایس سگنل ملنے میں دشواری کی صورت میں فوری آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان ائیرپورٹ کے اطراف بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے طیاروں کے نیوی گیشن سسٹم پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ادھرجہازوں کے جی پی ایس/ جی این ایس ایس سگنلز میں خلل کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔31 سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔