• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی جیت کا دارومدار نواز شریف کی آمد اور انتخابی مہم چلانے پر منحصر

کراچی(جمشیدبخاری)مسلم لیگ(ن) آئندہ کے الیکشن میں جیت کا دارمدار میاں نواز شریف کی پاکستان آمد اور ان کی جانب سے الیکشن مہم چلانے پر منحصر ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما مریم نواز، خواجہ آصف، خواجہ سعید رفیق، پرویز رشید پنجاب میں کسی بھی سیاست جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ہیں جبکہ کے پی کے میں جے یو آئی، آفتاب شیرپاؤ، اے این پی، پرویز خٹک سے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کے حامی ہیں، نیب ریفرنس کی بحالی کے بعد پیپلز پارٹی وفاق اور سندھ میں حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) سمیت استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہے، پی پی پی، پی ٹی آئی کے زیرعتاب آنے اور پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی عوامی مقبولیت کا گراف میاں نواز شریف کے بغیر کم ہونے کا بھی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، دوسری جانب نیب ریفرنس کی بحالی کے بعد نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی احتساب عدالتوں کو مقدمات واپس بھیج دیئے گئے ہیں، نیب پراسیکیوشن نے80 مقدمات کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرادیا ہے، مقامی احتساب عدالت کو بھیجے گئے مقدمات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف یونیورسل سروسز فنڈز کیس، راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹس کیس اور فرزانہ راجہ کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیس سمیت دیگر کیسز بھی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید