کراچی(پ ر ) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا کہ ہم نظام کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کے مسائل کو بھی جلد حل کیاجائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے وزیر اعلی سندھ کو میڈیا ہاؤسز کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے پلاٹس کی الاٹمنٹ، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں صحافیوں کے پلاٹس کی قیمتوں سے متعلق حکومت سندھ کے طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔