کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنگ اور جیو کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 23ویں روز 3تھیٹر پلے ”کوئی تیاری نہیں“، ”فریب“ اور ”شام بھی تھی دھواں دھواں“ پیش کیے گئے ، ڈرامہ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جنہوں نے فنکاروں کو خوب داد دی، پہلا شو فی البدیہہ تھیٹر ”کوئی تیاری نہیں“ تھا، جس کے ہدایت کار منیب الرحمن تھے، فی البدیہہ تھیٹر کی خاص بات کھیل میں پہلے سے طے شدہ اسکرپٹ کا نہ ہونا تھا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی تھیٹر اکیڈمی کے طلباءنے فی البدیہہ اداکاری سے شائقین کو ہنسے پر مجبور کیا، جبکہ طلباءنے حاضرین کی جانب سے دیے گئے موضوعات پر خاکے بھی پیش کیے۔