راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نےمختلف واقعات میں 10ملزموں کو گرفتار کرکے 45لٹر شراب اور 5 پستول برآمد کر لئے ۔ 6ملزموں سے 7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ نصیر آباد پولیس نے رابری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کےسرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکل برآمدکرلئے ۔