• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو سائفر کیس میں سزا ہوجاتی ہے تو سیاسی نقصان پہنچے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اپنا دفاع کرپائیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ جتنا مرضی سائفر کو بڑا جرم کہہ لے عوام اسے قبول نہیں کریں گے،عمران خان کو سائفر کیس میں سزا ہوجاتی ہے تو سیاسی نقصان پہنچے گا۔ 

ریما عمر نے کہا کہ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے تحت الزامات بھی شامل ہیں تو یہ غیرآئینی و غیرقانونی ہے، پاکستان کا آئین کہتا ہے جب کوئی شخص جرم کرے تو اس وقت اس عمل کا جرم ہونا ضروری ہے، اگر اس عمل کے بعد وہ کام قانوناً جرم بن جاتا ہے تو اسے سزا نہیں مل سکتی، اگر عمران خان پر ایسے چارجز ہیں جو اس وقت جرائم نہیں تھے جب انہوں نے وہ کنڈکٹ کیا تو ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہیں، قانون کے مطابق وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے لیکن جرائم یا غیرآئینی کام اس استثنیٰ کے تحت نہیں آتے ،عمران خان کے پاس سائفر کو دوسروں سے شیئر کرنے یا گم کردینے کی اتھارٹی نہیں تھی تو یہ سیکشن 5میں آسکتا ہے، اگر کسی غیرملکی طاقت یا ملٹری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسا کیا جائے تو 14سال سزا ہوسکتی ہے، اگر اس میں نہ کوئی غیرملکی طاقت ملوث ہے نہ ملٹری تنصیبات سے متعلق ہے تو جرمانہ سے لے کر دوسال تک کی سزا ہوسکتی ہے، عمران خان کے خلاف الزامات دیکھے جائیں تو انہیں جرمانے یا دو سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید