راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے کمی کے بعد ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے بھی پوائنٹ سکورنگ کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔راولپنڈی اور گوجرخان میں روٹی، چھوٹا، بڑا گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ راولپنڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنا درمیانہ 300 روپے کلو ،کالا چنا 200 روپے،بیسن 210 روپے کلو،دال چنا 210 ،دال ماش باریک 460 ،دال ماش کرم موٹی 515 ،چاول باسمتی سپر 300،چاول ایری 135 روپے کلو، کھلا دودھ 170سے 190روپے لٹر، دہی 200 روپے چھوٹا گوشت 1600 ، بڑا گوشت 800 روپے فی کلو رکھا گیا۔100گرام تندوری روٹی 20 روپے 120گرام نان25روپے مقرر کیا گیا۔ مری، کوٹلی ستیاں،کہوٹہ،ٹیکسلا ، کلر سیداں میں دو روپے اضافی ہوں گے۔ راولپنڈی انتظامیہ نے مری اور کوٹلی ستیاں کے بھی نرخ مقرر کئے ہیں حالانکہ مری ضلع کی انتظامیہ نے اپنی ریٹ لسٹ بھی جاری کی ہے۔