• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی تجارت پر بھارت کا پھندہ بتدریج تنگ، پالیسیاں ترقی پذیر ممالک کیلئے نقصان دہ

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت ڈیوٹیاں، برآمدات پر پابندیاں اور دیگر اقسام کے تحدیدی اقدامات کےذریعے ان ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچارہا ہے جن کی قیادت کا وہ خواہاں ہے۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت آہستہ آہستہ چاول کی تجارت کے گرد اپنا پھندا تنگ کر رہا ہے ۔اقوام محدہ کے ادارہ برائے خوراک کے مطابق رواں برس ستمبر میں گزشتہ سال کی نسبت چاولوں کی قیمت 28 فیصد یادہ تھی اور قیمتیں 15 سال کی بلندترین سطح پر ہیں اور ایسا بھارت کے ایما پر پے۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت اپنے آپ کو عالمی جنوب کے رہنما کےطور پر پیش کرتا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک ک حوالے سے اس کارویہ مغرب اور چین کے برعکس اور بے مروتی پر مبنی ہےاور وپ اپنی پالیسیوں سے غریب ممالک پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مشکل سے ہوئی خدشہ رکھتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید