• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا کی یورپی صارفین کے لئے فیس بک، انسٹاگرام پر اشتہارات سے پاک سبسکرپشن خریدنے کی پیشکش

برسلز (اے ایف پی) میٹا نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ یورپ میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین آئندہ ماہ سے بغیر کسی اشتہار کے سوشل نیٹ ورک استعمال کرنے کیلئے سبسکرپشن خرید سکیں گے ۔ ٹیک فرم نے کہا کہ یورپی صارفین ویب پر ماہانہ 9.99یورو (10.50ڈالر) یاآئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹمز پر 12.99 یورو فیس کے ذریعے سبسکرائب کر سکیں گے۔ سبسکرپشنز نومبر میں شروع کی جائیں گی ،جیساکہ میٹا ترقی پذیر یورپی ضوابط کی تعمیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید