• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی لیت ولعل پالیسی ، مری ضلع تاحال مکمل فعال نہ ہوسکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی لیت ولعل پالیسی کے باعث ایک سال سے زیادہ ہو نے کے باوجود مری ضلع بنائے جانے کے باوجود تاحال مکمل فعال نہیں ہوسکا ۔ ڈپٹی کمشنر مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے سوا ضلع راولپنڈی کے افسران کو اضافی چارج دے کر کام چلایا جارہا ہےلیکن تاحال سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلے بھجوائے جانے کے باوجود مری ضلع کونسل کا قیام عمل میں نہیں آسکا ۔ دوسری طرف ضلع مری کا بجٹ مختص کئے جانے کے باوجود آن لائن نہیں کیا جارہا جس کے باعث نیا ضلع مالی مشکلات کا شکار ہے۔ 14اکتوبر2022کو ضلع مری کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔اس وقت کاغذی طور پر راولپنڈی کے ڈی ڈی ایل جی اور کچھ عملہ کوا ضافی چارج ضلع کونسل مری کا دیا گیا تھا۔اس حوالے سے نئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی  نے بتایا کہ مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر درخواست کی ہے۔ کئی محکموں میں تعیناتی ہوگئی ہیں۔ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس کیلئے بھی پیش رفت جاری ہے۔جلد ضلع مکمل اور فعال ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید