• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر عام انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی ہے نہ ہی جلسوں سے روکا ہے،الیکشن میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا، سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ، ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کیساتھ انتخابی سرگرمیاں منعقد کر سکتی ہیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہی عام انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے الیکشن سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل کرائیں گے، بعض جماعتیں ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے بیانیہ تشکیل دیتی ہیں، انتخابی عمل کا عالمی اور قومی مبصرین جائزہ بھی لینگے اور شفافیت کو دیکھیں گے ، 17لاکھ کے لگ بھگ غیر ملکیوں کا کوئی ڈیٹا بیس نہیں غیر قانونی افغان تارکین وطن کی واپسی پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے یہ قانونی دستاویزات پر دوبارہ پاکستان آ سکتے ہیں، کسی کی املاک اور کاروبار ضبط نہیں کیا جا رہا، نئی پارلیمنٹ وجود میں آنے کے بعد سیاست میں حصہ لوں گا۔

ملک بھر سے سے مزید