• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے غزہ میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی عوام کی جاری “نسل کشی” کو روکنے کامطالبہ کیاہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پربریفنگ میں بتایا کہ محصورزدہ غزہ اورفلسطینی علاقوں میں جنگ بندی ضروری ہے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ ہمیں واضح الفاط میں اسرائیلیوں کو بتانا ہوگا کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس اور مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے ڈپٹی سپیشل کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز ،جنہوں نے حال ہی میں فلسطینی علاقوں کادورہ کیا ہے ، نے رکن ممالک کو اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں عہدیداروں نے خوراک، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید