• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا، شازیہ مری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہٹانے کا مقصد اقتدارکاحصول نہیں تھا۔ عمران خان کی حکومت کو نکالنا ضروری تھا۔پاکستان کے عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تھے ۔ہم الیکشن کی بات کرتے ہیں کچھ جماعتوں کو اچھا نہیں لگتا،بلاول بھٹو دیوالی کے لیے مٹھی جارہے ہیں ۔جو یہاں بیٹھ کر تھر کے بچوں کی بھوک پر بات کرنے والوں کو ڈوب مرنا چاہیے ۔اگر حب الوطنی دیکھنی ہے تو سندھ میں جائیں ہمارا ریڈ کارپٹ الیکشن ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے انتشارکی سیاست کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں کے بعد سیاسی لوگوں کو ٹارگٹ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو بچایا ہے پاکستان پھر بچائیں گے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید