• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ماہرین کے تجربے سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لئے لانگ ٹرم اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ سموگ سے سانس، گلے کی بیماریوں اور دیگر الرجیز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کے علاج کے لئے ہسپتالوں میں ضروری دوائیں وافر مقدار میں مہیا کر دی گئی ہیں۔لاہور میں پہلی ماحولیاتی لیبارٹری قائم کرنے کے لئے جلد ہی کام شروع کیا جا رہا ہے۔یہ لیبارٹری فضا میں آلودگی کے اجزاء کا تعین کرے گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سموگ کم کرنے کے لئے مصنوعی بارش برسانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ضروری اقدامات کی خاطر چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 12مقامات پر آئیونائزیشن فلٹرز لگائے جائیں گے جو آلودگی کم کرنے کے لئے فضا میں نمی کا چھڑکاؤ کریں گے۔پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کے لئے چین کے ماہرین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید