سیالکوٹ (پی پی آئی) غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پارک ہوئے5سال بیت گئے، انتظامیہ نے کمپنی سے پارکنگ فیس طلب کر لی۔ بوئنگ 767تھائی لینڈ کمپنی کی ملکیت ہے مگر 5سال سے طیارہ استعمال میں نہیں لایا گیا، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مذکورہ تھائی کمپنی سے طیارے کی پارکنگ فیس طلب کر لی، پارکنگ فیس طیارے اصل مالیت سے بڑھنے پر کمپنی نے رابطہ نمبر ہی بند کر دیئے، کمپنی کی جانب سے رابطہ نہ ہونے پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا، عدالت نے سیالکوٹ ایئرپورٹ انتظامیہ کو جہاز کی نیلامی کی اجازت دیدی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے جہاز کی نیلامی کیلئے 12دسمبر کا دن مقرر کر دیا، جہاز کی بولی 1.2ملین امریکی ڈالر کی ریزرو رقم سے شروع ہوگی۔