• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے امریکی ڈالر کی غیر قانونی خریدو فرخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو فائیو اسٹار چورنگی کراچی سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں چوہدری نذیر اور سید وسیم احمد شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اوپن مارکیٹ سے 15-10روپے کم نرخ میں امریکی ڈالر فروخت کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید