کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاک فوج کے سابق افسران، عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنادی گئی اس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پچھلے چند ماہ کی سب سے بڑی خبر،دونوں کے خلاف کرپشن کے بہت سارے کیسز تھے زمینوں پر قبضے کے حوالے سے انہوں نے ان مقدمات سے توجہ ہٹانے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی،ان کی عدم مو جو دگی میں ان کا Trialکیا گیا ، اس کا تصور دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ہمیں ملتا ہے۔خصوصی نشریات میں مظہرعباس،سید محمد علی ،حافظ احسان اور راجہ خالد نے اظہار خیال کیا۔ سینئر تجزیہ کارمظہر عباس نے کہا کہ جی یہ پچھلے چند ماہ کی سب سے بڑی خبر اسکو کہا جا سکتا ہے میں توبطور صحافی اس نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں دونوں لوگ متعارف ہوئے سوشل میڈیا کے ذ ریعے ہی انکا ٹارگٹ جو ہے وہ اسٹیبلشمنٹ ہی نظر آتی تھی اس میں ظاہر ہے ہمارے یہاں جیسا ہوتا ہے صحافت میں کہتے ہیں negativity always hell تو اسی میں وہ نظرآتا ہے اور انکی گرفتاری اور انکا کورٹ مارشل عموماً ہوتا بھی یہی ہے کہ جب کورٹ مارشل کا فیصلہ ہوجاتا ہے اسکی خبر آپکو تب ہی نظر آتی ہے لیکن کیا یہ ابتداء ہے نو مئی میں ملوث جن میں بہت سے لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور اب تک یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ چھ سات مہینے میں کسی کا ٹرائل نہیں ہوا تو کیا اب ہم یہ اسکی ابتداء سمجھیں کہ اب جو باقی سویلینز افراد ہیں انکا بھی ٹرائل ہونا شروع ہونے والا ہے یہ میرا خیال ہے اسکو ہم اسکی ابتداء کہہ دیتے ہیں۔