ملتان (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان نے محمد توقیر ریکارڈ لفٹر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم نے شہری سے ایف اے کی سند بنوانے کی مد میں 150000روپے وصول کیے تھے اور اب مزید 50 ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دریں اثنا اینٹی کرپشن ملتان نے واپڈا ٹاؤن میں اوور سیزپاکستانی کے پلاٹ پر جعلسازی سے قبضہ کرنے کے الزام میں بارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔