• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کا وقت قریب آتے ہی کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ٹرانسفر شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا وقت قریب آتے ہی کھلاڑیوں کیٹریڈ اور ٹرانسفر کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ایسے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر اس طرز عمل کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے اپنی ٹیم بہترین بنانے کا ہر فرنچائز کو حق ہے اور اسکے لیے پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑی یا ٹریڈ ہی بہترین آپشن ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیں ڈائریکٹ کھلاڑیوں کو پیسوں کے بدلے یہ آفر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دوسری فرنچائز کو چھوڑ دیں۔ خدارا ہمیں رشوت کا یہ کلچر نہیں چاہیے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل نائن کے میچ پشاور میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزین و آرائش کے بعد ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ دکھائی دے رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پشاور میں اپنے میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا ڈرافٹ تیرہ دسمبر کو ہورہاہے۔ پی ایس ایل نائن کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ کا پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے۔