• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف انجینئر رائٹ بینک ریجن لاڑکانہ سردار علی شاہ و دیگر کی معطلی کی سفارش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر آبپاشی سندھ ایشور لال نے چیف انجینئر رائٹ بینک ریجن لاڑکانہ سید سردار علی شاہ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سدرن سندھ سرکل دادو ریاض احمد بھرگڑی اور ایگزیکٹو انجینئر سدرن دادو ڈویژن بلرام کی معطلی کے لیے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی ہے،ان افسران پرجوہی برانچ آر ڈی کالی موری کے آبی نالے میں سنگین غفلت کا الزام ہے ۔ صوبائی وزیر کی سمری میں وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبی نالے کے فرش کی مرمت کا کام 5 دسمبر کو مکمل کیا گیا تھا اور 6 دسمبر کو آبی نالے میں پانی چھوڑا گیا جس کے بعد نالے کا فرش دوبارہ دھنس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نگراں وزیر ایشور لال نے معاملے کی فوری چھان بین کے لیے چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج ریجن حیدرآباد حاجی خان جمالی اور چیف انجینئر سہیل حمید بلوچ کو فوری احکامات دیئے جنھوں نے اپنی رپورٹ میں متعلقہ افسران کی نااہلی واضح کی۔