راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کیلئے پرانی شیروانی دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا۔شہری عثمان شبیر نے نئی شیروانی کے پیسے لیکر پرانی شیروانی دینے پر فیشن ہاؤس کے مالک کو 5لاکھ روپے ہر جانیکا نوٹس بھیج دیا۔نوٹس کے مطابق شہری نے 8ستمبرکو فیشن ہاؤس کو نئی شیروانی کی تیاری کا آرڈر دیا، فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی شیروانی تیار کرنے کیلئے 20ہزار روپے مانگے، نئی شیروانی کی تیاری کی مد میں15ہزار روپے بطور ایڈوانس ادا کیا۔نوٹس میں بتایا گیا کہ فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی کے بجائے پرانی شیروانی تھما دی جو پنجاب کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ2005کی خلاف ورزی ہے۔شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے فیشن ہاؤس کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔