راولپنڈی، مری (اپنے رپورٹر سے، نمائندہ جنگ)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ہمراہ مری میں 42 ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس کی انسپیکشن کی ۔ 14 یونٹس کو3 لاکھ 48000کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ کارروائی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور سیاحوں کو معیاری خوراک فراہم نہ کرنے پر کی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیاح کسی بھی شکایت کے لئے ہیلپ لائن1223 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔