لاہور (الیکشن سیل) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لئے پاکستان بھر سے 21 خواتین کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں جاری کی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پشاور سے سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ٹکٹ دی گئی ہے۔
پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار، لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سدرہ فیصل، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نمایاں ہیں، سندھ میں خیرپور سے امبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ، تھرپارکر سے مہر النسا بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الہ یار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔