اسلام آباد(جنگ نیوز)این اے 47‘ 48 سے امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پچاس سے زائد کامیاب کارنر میٹنگز کر چکا ہوں‘ لوگوں کا شعور بلند ہو چکا ہے اور وہ دلیل اور کردار کی سچائی پر اعتماد کرتے ہیں۔ شیخ پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہالیان اسلام آباد 8فروری کو اُنکی کامیابی کے بعد ایک نئے سفر کا آغاز کرینگے۔