• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا پی ٹی آئی وکلاء سے ہتک آمیز رویہ ، آئی جی سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طورپر تحریک انصاف کے وکلاء کے ساتھ ہائیکورٹ کے گیٹ پر ہتک آمیز رویہ اپنانے اور غیرضروری سکیورٹی تعینات کرنے کے خلاف دائر رٹ پر آئی جی پولیس کو سات دن کے اندر اندر جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو انصاف لائرز فورم کے علی زمان ایڈووکیٹ اور مشال اعظم یوسفزئی جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل عامرجاوید اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال اسد چمکنی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزاروں کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں جو سائلین کے ساتھ آنے والے وکلاء کی بھی تلاشی لے رہے ہیں مگر اس کے علاوہ وہ وکلاء کے ساتھ بدتمیزی بھی کررہےہیں اس لئے یہ سکیورٹی ہٹائی جائے۔
پشاور سے مزید