راولپنڈی خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کی جانب سے تناؤ میں کمی اور تعلقات کی بحالی کے پیغامات کا تبادلہ نہایت خوش آئند اور وقت کی اشد ضرورت ہے ۔پاکستان و ایران میں کشیدگی کا فائدہ صرف اور صرف بھارت، اسرائیل و امریکہ کا شیطانی ثلاثہ اٹھائے گا، دنیائے کفر کی سازشوں کا شکار مسلم امہ کے مسائل کا واحد حل باہمی تنازعات سے اجتناب اور عالم اسلام کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنعیم عباس شیرازی کی دعوت پر مدرسہ ولایتِ علیؓ ابن ابی طالب کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حسین مقدسی نے کہا کہ پاکستان و ایران ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائیں ۔علامہ اظہر عباس حیدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔باواسیدتجمل عباس ہمدانی ، چوہدری لعل خان ،ڈاکٹر سید رفاقت علی شمسی سمیت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران اور عمائدین علاقہ موجود تھے