• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی گیٹ چوک کے تاجروں کا احتجاج جاری،بھتہ خوروں کی گرفتاری کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران دہلی گیٹ چوک کے تاجروںکا دوسرے روز بھی بھتہ خوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 2گھنٹے روڈ بندہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک،مظاہرین کا نگران وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اورسی پی او ملتان سے اندرون شہر کے عضافہ بھتہ گروپ کے سرگناہ عضافہ، شبان، اربازکو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صبغت اللہ انصاری ،غلام حسین ،محمد نعیم نے کہا کہ ملتان بھی کراچی کی طرح بھتہ مافیا کے چنگل میں پھنستا جارہا ہے بھتہ مافیا کی دھمکیوں کی وجہ سے تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ملتان سے مزید