• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف انتخابات کیلئےفول پروف سکیورٹی ، الیکشن کمیشن دفاتر پر نفری تعینات

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او صادق علی نے عام انتخابات کے حوالے سے مقامی سکول میں قائم الیکشن کمیشن دفتر کا دورہ کیاایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، ڈی ایس پی گلگشت رانا ظہیر بابر اور ایس ایچ او بی زیڈ حشمت بلال ان کے ہمراہ تھے، سپرنٹنڈنٹ الیکشن کمیشن اس دوران وہاں موجود تھے ایس پی سٹی ڈویژن نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی سی پی او نے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔دریں اثناسی پی او نے تھانہ راجہ رام، تھانہ سٹی شجاع آباد اور تھانہ صدر شجاع آباد کا دورہ کیا انہوں نے تھانوں کی حوالات، ریکارڈ روم، اسلحہ خانہ، مال خانہ کا معائنہ کیا ۔
ملتان سے مزید