• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کے دوران پریذیڈنٹ کرکٹ فائنل کرانے کا اعلان، کھلاڑی پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں بدانتظامی عروج پر ہے ، ملک میں عام انتخابات کے دوران ڈپارٹمنٹس کیلئے مخصوص پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے اس نئی صورتحال سے کھلاڑی پریشان ہیں اور ڈپارٹمنٹس کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ یہ بھی تجویز ہے کہ فائنل8فروری کو عام انتخابات کے بعد کرایا جائے ۔ واپڈا کی نمائندگی یقینی بنانے کیلئے ان کے کپتان افتخار احمد کو بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن وطن پہنچ کر انہیں پتہ چلا کہ فائنل تاخیر سے ہوگا اور وہ بھاری معاوضے سے محروم ہوکر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کھیل سکے۔ محمد حارث اور زمان خان کو بھی این او سی نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کی تاریخ پھر سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ جمعرات کو پی سی بی نے سندھ پریمیئر لیگ کی وجہ سے فائنل 27 جنوری کے بجائے 6 سے 10 فروری کو کرانے کا اعلان کیا ۔ فائنل میں واپڈا اور ایس این جی پی ایل مدمقابل ہوں گی ٹیموں نے جنرل الیکشن کی وجہ سے نئی تاریخوں پر بھی اعتراض کیا ہے ، ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن سے دو روز پہلے فائنل شروع کرنے پر ٹیمیں پریشان تھیں ۔ ٹیموں کا اعتراض تھا کہ فائنل کھیلیں گے یا اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پی سی بی نےفائنل کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ فائنل کے وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایک فائنلسٹ ٹیم کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید