• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ختم کرکے اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ نیب ختم کر کے اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، ن لیگ کے منشور میں اس پر عملدرآمد کیلئے فریم ورک بھی پیش کیا گیا ہے،معروف وکیل او رسماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے چیف جسٹس صاحبان سے متعلق سوشل میڈیا یا کسی میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ہے اس پر قائم ہوں، مجھے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایف آئی اے کے نوٹسز کے بارے میں علم ہوا،سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے حکومت یا کچھ لوگ سپریم کورٹ اور صحافیوں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے منشو ر میں معیشت کے ساتھ سماجی و سیاسی اصلاحات کی بھی بات کی گئی ہے، پاکستان کو فورتھ انڈسٹریل ریولیوشن کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اگلے دس سے بیس سال میں تمام جابز اور اسکلز چینج ہوجائیں گی، نوجوانوں کو اس انقلاب سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات بھی ہمارے منشور میں شامل ہیں، ن لیگ کا منشور پاکستان کو صف اول کی معیشت میں ڈھالنے کیلئے مضبوط بنیاد دیتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید