• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری سیزن،مری کو نٹی جینسی پلان نافذ ، مختلف محکمے 24 گھنٹے الرٹ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)مری میں رواں سیزن کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مری کونٹی جینسی پلان کو سو فیصد نافذ کردیا۔سیاحوں کی رہنمائی و آگاہی کے ساتھ ساتھ 16 پوائنٹس پر برف ہٹانے کیلئے سنو بلورزاور دیگر مشینری تعینات ہےجبکہ سڑکوں اور راستوں پر برفباری کے باعث پھسلن کنٹرول کرنے کیلئے دس مختلف پوائنٹس پر نمک کا چھڑکاؤ شروع ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری کونٹیجنسی پلان میں انتظامی دفاتر کے ساتھ پی ڈی ایم اور 18مختلف محکمے سیاحوں کی سہولت اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مختلف شفٹوں میں24گھنٹے الرٹ اور فیلڈ میں ہیں۔سنو سیزن کیلئے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے100ملین روپے جاری کئے۔کنٹرول روم کے علاوہ13سہولت مراکز آپریشنل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کوارڈنیٹر مری راجہ افتخار نے بتایا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اوراس مقصد کیلئے26سی سی ٹی وی کیمرے بھی آپریشنل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید