• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی، مبینہ مقابلے میں ملزم مارا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ملیر مرغی خانہ پل پر ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے،اس دوران سڑک سے گزرنے والے پولیس اسکوڈ نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کاساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ ڈیفنس میں لوٹ مار کرنے والاڈاکو ٹرک سے کچل کر ہلاک ہوگیا، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جمشید کوارٹرپولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر مرغی خانہ پل پر موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان بھینس کالونی میں باڑے میں آئے اور واپس جانے والے گاڑی سوار افراد سے اسلحے کے زروپر پل پرلوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار2 افراد 20 سالہ مرتضی اور 22سالہ حسنین کو زخمی کردیا،تاہم اسی اثناءمیں وہاں سے گزرنے والے پولیس اسکوڈ پر بھی ملزمان نے فائرنگ کی ،تاہم پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پرہی ہلاک ہوگیا، ڈیفنس موڑ لائبریری کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب مبینہ ملزم ٹرک سےکچل کر ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ٹرک کے نیچے چھپ گیاتھا،ٹرک چلنے کے باعث ملزم ٹرک کے پہیوں تلے کچل کرموقع پر ہلاک ہوگیا، عمر 22سال کے قریب ہے ،جمشید کوارٹر پولیس نے جہانگیر روڈ یوٹیلیٹی اسٹور کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان صادق عرف سجوولدوحید مراد اور غلام مصطفی عرف ندین ولد اصغر علی کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید