کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے حلقوں میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری جمعے کو شام سات بجے اپنے حلقہ میں بلاک 15 فیڈرل بی ایریا یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس کے نزدیک کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، جس میں بجلی کی مسلسل خرابی،لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت، گیس کی لوڈشیڈنگ، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی کارپٹنگ جیسے عوامی مسائل پر اداروں کے افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے،کھلی کچہری شہر کے دیگر علاقوں میں بھی لگائی جائے گی۔