کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد زخمی نبیل شاہد اور دانش اعجاز کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا، ایک اور کارروائی میں محمد منور ولد منیر حسین اور ارباز خان ولد عید محمد کو گرفتار کرکے دو غیر قانونی پستول ،موبائل فونز اور نقد رقم برآمد،ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل قبصے میں لے لی ، سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود سپر مارکیٹ میں شاہین فورس نے مبینہ مقابلے میں زخمی ملزمان وارِ جان اور سہراب عرف مصطفیٰ کوگرفتار کرکے ایک نائن ایم ایم پسٹل، پانچ چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل قبضے میں لے لی، حیدری مسجد نواب صدیق علی خان روڈ پر پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان نعمان سلیمان اورعظیم رئیس کوزخمی حالت میں گرفتار کرکےدو 30 بور پسٹل اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ،تھانہ بلال کالونی پولیس نے سیکٹر 5-ڈی اتوار بازار کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم علی خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 30 بور کے 2 پستول، 3.3 راؤنڈز لوڈ میگزین برآمد کرلئے جبکہ موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ قبضے میں لے لی ، جبکہ ساتھی سلمان خان فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے قتل میں مطلوب ملزم فیض اللہ ولد نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ بہرام، ضلع قمبر شہداد کوٹ میں درج ہے۔