• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب کی تبدیلی کے بعد شہری کو نئے نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مذہب کی تبدیلی کے بعد شہری کو ایک ماہ میں نئے نام سے شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی،ہائی کورٹ میں مذہب کی تبدیلی کے بعد نئے نام کے ساتھ شناختی کارڈ کے اجراء سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے 2018 میں عیسائیت قبول کی، درخواست گزار کو ناصر مسیح کے نئے نام سے شناختی کارڈ جاری کیا جائے، نادرا کی جانب سے ریکارڈ میں نام اور مذہب کی تبدیلی کے لئے عدالتی حکم کی شرط غیر قانونی قرار دی جائے، فریق کے وکیل نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ نادرا 1973کے آئین کے مطابق کام کرتا ہے جس کے مطابق اسلامی قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے، نادرا پالیسی میں دوسرے مذاہب سے اسلام قبول کرنے والوں کی پرویژن ہے، اسلام سے دیگر مذاہبِ میں جانے والوں کے لئے کوئی قانون یا پالیسی دستیاب نہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے جو حکم جاری کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے، شہری کی مرضی ہے وہ جس مذہب کو چاہے اپنائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید