کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج ملیر کی عدالت میں بھینس کالونی میں ریلوے ٹریک پر پل کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالتی احکامات پر ناظر نے معائنے کی رپورٹ پیش کردی،عدالت نے منصوبے پر تعمیراتی کام روکنے سے متعلق عبوری حکم نامہ واپس لے لیا اور ریلوے ٹریک پر پل کی تعمیر کی اجازت دیدی، کے ایم سی افسران و دیگر نے مستقبل میں راستے کی بندش نا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، فریقین نے ناظر کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی جانب سے سروس روڈ کی تعمیر کے حلف نامے پر درخواست گزار نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔