کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور عوام سے زیادتی قرار دیا ہے،حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرئے،تاجروں کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے،ملک کے عوام اور تاجر حکومت کو کئی طرح کے ٹیکسز ادا کررہے ہیں اس کے باوجود ٹیکس وصولی کے نئے نئے حربے سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت ملک سے سودی سسٹم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرئے سودی نظام ملک کی معاشی بربادی کا سبب بن رہا ہے۔