• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، 2 گروپوں میں تصادم، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود اللہ والی عبدالرحیم گوٹھ کے قریب 2گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں،بیلچوں اورکلہاڑی کے وارسے 12افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور زخمی افرادکو ریسکیو ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، جہاں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کردیاگیا ،زخمیوں میں28سالہ حیدرعلی ولد میرل ،25سالہ شاہد ولد میرل، 18 سالہ شہباز ولد میرل ، 60 سالہ محمدخان ولد محمد صالح ،30سالہ محمد وزیرخان ولد محمد خان ،32سالہ نزیر خان ولد محمد خان ،28سالہ غلام عباس ولد عمران بخش،22سالہ نادر ولد میر بخش، 50 سالہ کریم ولد ولی محمد،22 سالہ ریاض احمد ولد محمد علی،32 سالہ حیدرولد حاجی جلال اور 35سالہ ظہیرعلی ولد محمد خان شامل ہیں پولیس نے بتایا کہ جھگڑے میں زخمی ہونے والے افراد ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں اورجھگڑا بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں تک پہنچ گیا انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پرموجود ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید