کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری پنجاب کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچ گئے،ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں سنی تحریک تنظیمی امور کے اجلاس بھی منعقد ہوئے،سنی تحریک کے تنظیمی امور کا جائزہ بھی لیا اور کارکنان و ذمہ داران کو ہدایات دیں،انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کا مقصد عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ،اتحادِ امت اور ملک میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔