• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی بلدیاتی انتخابات، ووٹرز کی گہما گہمی اور جوش دیکھنے میں نہیں آیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونےوالے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر ووٹرز کی گہماگہمی اور جوش دیکھنے میں نہیں آیا،پولنگ کےآغازسے پولنگ اسٹیشنز خالی نظر آئے ، اورنگی ٹاؤن کی یوسی ،5میں پولنگ سوا نو بجے کے بعد شروع ہوئی، مختلف جماعتوں کےپولنگ ایجنٹوں کا کہنا تھا کہ پولنگ عملہ دیر سے آیا اور ان کے پاس ووٹنگ اسٹمپ بھی نہیں تھیں جو بعد میں منگوائی گئیں، دوپہر بارہ بجے کے بعد ووٹرز گھروں سے نکلے، پی ٹی آئی ،ٹی ایل پی، جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے موقع پرحکومتی طاقت کا استعمال کررہی ہے، دوسری جانب دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کراچی کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل پر من ماحول میں جاری رہا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید