• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین اپنی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین ضرور لگوائیں، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سندھ میں ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین کی کم کوریج کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 9 سے 14 سال کی عمر کی بیٹیوں کو اس ممکنہ طور پر مہلک بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں، پی ایم اے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین، سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے ایک اہم اور موثر ذریعہ ہے، یہ بیماری پاکستان میں سالانہ ہزاروں اموات کا باعث بنتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید