ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی نے اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے، سی پی او ملتان نے شہریوں سے کہا کہ آپ کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے، شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔