• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق، سچ کی فتح ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق و سچ کی جیت ہے۔ انتخابی نتائج کو بدلنا عوام کے ساتھ خیانت ،سنگین جرم اور ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بیوروکریسی کو بددیانتی پر مجبور کیا گیا سب کو اسی طرح اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق کو آشکار کرنا چاہیے، حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم عہدوں کی بجائے ملک و قوم کے وقار اور اپنے پیشے سے دیانتداری کو مقدم رکھتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے رکھیں۔ کمشنر راولپنڈی کے استعفی اور پریس کانفرنس کے بعد مکمل انکوائری اور چھان بین ہونی چاہئیے ۔
اسلام آباد سے مزید