• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ اجرا کے ریگولرکیسز میں دانستہ تاخیر پر غریب ، متوسط طبقہ تشویش کا شکار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریگولر پاسپورٹ اجراکے لیے آنے والے شہریوں کو تختۂ مشق بنا دیا گیاجب کہ ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پر جمع کرائے گئے کیسز پر پاسپورٹ اجراکا کام جاری ہے، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ریگولر کیسز میں دانستہ تاخیری حربے اختیار کرنے پر ملک کے غریب و متوسط طبقے کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے، پچھلے دو ماہ سے ملتان سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز میں ریگولر فیسوں پر پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے جبکہ ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک کی مد میں زائد فیسوں پر پاسپورٹ کا اجرابھی تاخیر کا شکار ہے،ذرائع کے مطابق 21نومبر 2023ء سے فروری 2024ء تک صرف ملتان آفس کے 20ہزار سے زائد ریگولرپاسپورٹ کا اجرانہ ہونے پر سائلین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، سائلین کے مطابق ریگولر پاسپورٹ فیس 3 ہزار روپے اور ڈیلیوری مدت 15روز ہے، ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار روپے جب کہ ڈیلیوری مدت 7 یوم ہے لیکن 25 یوم سے ایک ماہ بعد ڈیلیور کیا جارہا ہے، اسی طرح فاسٹ ٹریک کی فیس 10 ہزار روپے ہے اور مدت ڈیلیوری 24 گھنٹے لیکن 6 دن بعد ڈیلیور کیا جارہا ہے جو کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی نااہلی و سست روی کا آئینہ دار ہے۔
ملتان سے مزید