کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اپریل میں ہونے کا امکان ہے، سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلی جاسکتی ہے ، دونوں کرکٹ بورڈز نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، میچز کراچی میں ہونگے ، سیریز میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔