• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ

ملتان(سٹاف رپورٹر)شارٹ سرکٹ کے باعث ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملی کہ شجاع آباد روڈ پر ایم سی بی بینک کے قریب ایک گھر میں پرانے فرنیچر کو اگ لگی ہےاور اطراف میں پھیل رہی ہے جسے بجھانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ریسکیو کے 3 فائر ٹنیڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، دوسری جانب مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید