• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ، پشتونخوا میپ نے احتجاج کی کال دیدی

کوئٹہ (جنگ نیوز+ اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا میپ نے پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی جبکہ آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا.

 اتوار کی ر ات مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر عبدالقہار ودان اور مرکزی رہنما نواب ایاز خان جوگیزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا

جمہوریت کا ساتھ دینے کی پاداش میں تحفہ دیا گیا، ہمیں اطلاع تھی کہ محمود خان اچکزئی کے گھر یا انکے بچوں پر منشیات کا کیس ڈال کر گرفتار کیا جاسکتا ہے، ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی پاداش میں تحفہ دیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے کے بعد پارٹی کے کارکنوں کے کاروبار کو سیل کیا گیا ،ایئر پورٹ روڈ پر واقع ایک شوروم اور پیٹرول پمپ سیل کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید